نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) شام میں پیر کی شام سے نافذ جنگ بندی بہت حد تک صحیح طور پر قائم ہے اور پہلے دن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ انھیں 15 گھنٹوں سے جاری جنگ بندی میں کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ہیں۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے جنگ بندی کے اس معاہدے کو ممکنہ طور پر ’متحدہ شام کے لیے آخری موقعے‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔
تاہم جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے بعض خبروں میں حکومت اور باغیوں دونوں جانب سے اکا دکا حملوں کی باتیں بھی سامنے آئی ہیں۔
آبزرویٹری نے کہا کہ انھوں نے بعض رپورٹس دیکھی ہیں جن میں حما صوبے کے بعض گاؤں پر فضائی بمباری اور دمشق کے قریب شیلنگ ہوئي ہے۔