چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں سے معذرت کی
کچھ دن پہلے عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی کی طرف سے طلاق کے متعلق ہونے والے سوال پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر میڈیا پر کافی تنقید کی گئی آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس شروع کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے میں صحافیوں سے اپنے روئے پر معذرت کرتا ہوں کیونکہ میں صحافیوں کی بڑی عزت کرتا ہوں انھوں نے اس ملک میں جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں
انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو بھی خیال رکھنا چاہئے کہ طلاق ہمارے معاشرے میں فوتگی کی طرع سمجھی جاتی ہے اور گھر میں افسردگی اور ماتم کا سما ہوتا ہے آپ کو ہمدردی کی بجائے زخموں پر نمک نہیں چھڑکنا چاہیے