پیرمحل نئی آواز( رانا اشرف ) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ ا و، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ ناقص اور غیر اور معیاری اشیاء برآمد ہونے پر دکانداروں کے خلاف آپریشن دوہوٹل مالکان کو30ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک کریانہ فروش کو چھ ہزا رروپے جرمانہ عائد کرکے نقد وصول کرلیا جبکہ فاروق ہوٹل اڈا واہگی سے جوس اور ڈاکٹر اسلم کریانہ سٹور سے چائے اور گھی کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری کو بھجوادیے
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے منکرین ختم نبوت کے مکروہ عزائم کوجذبہ عشق رسولﷺ سے شکست دی جاسکتی ہے 7ستمبر کا دن ہماری ملی تاریخ کا وہ عظیم تاریخ ساز دن ہے جب دین اسلام کے چہرے کوداغدار کرنے والے فتنہ قادیانیت کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کی قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی نور اللہ مرقدہ کی پیش کردہ قرار داد کوپاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طورپرمنظور کر کے منکرین ختم نبوت کے تابوت میں آخری کیل ڈھونک دی تھی یہی وجہ ہے کہ آج شمع رسالت ﷺکے پروانہ ناموس مصطفی ﷺ اور عقیدہ ختم نبوتﷺ پر اپنا سب کچھ لٹادینے کا عزم کررہے ہیں الحاج مولانا حافظ محمد عبداللہ سیالوی ابوالعطاء عالمی خطیب ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی لڑائی کے واقعات میں 9افراد جب کہ سڑک کے مختلف حادثات میں 7افراد شدید زخمی زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امد اد دی گئی
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا گورنمنٹ پرائمر ی سکول چک نمبر719گ ب کااچانک دورہ صفائی کی ابتر صورتحال پر ہیڈماسٹر کی سرزنش اساتذہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کو چیک کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کی اور ہیڈماسٹر عملہ کو طلبہ طالبات کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے سکول میں صحت وصفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد علیم ، رانا شفیق کی کاوشوں سے پیرمحل شہر کے وسط میں بنایا گیا ہاکی کا اسٹیڈیم زبوں حالی کا شکار عرصہ دس سال سے صدر پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا نہ کیا جاسکا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کا واضح ثبوت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پیرمحل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا کروائیں
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) سوسائٹی فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ایک خصوصی دُعائیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔جسمیں قومی سلامتی کے لئے خصوصی دُعائیں مانگی گئیں ملک کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ڈپٹی ڈائریکٹر رفیعہ سلومی نے کہا کہ65کی جنگ میں مرحوم سیسل چوہدری نے دشمن کی فضائیہ کو زیر کیا۔جس کی بنا پر اُن کو تمغہ جرات اور ستارہ بسلات جیسے قومی اعزازت سے نوازا گیا۔