ٹوبہ ٹیک سنگھ ئی آواز ( خصوصی رپورٹ عامر چوہدری )۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجازاکبر نے کہا کہ درخت نہ صرف قیمتی سرمایہ ہیں بلکہ آب وہوا کو تر و تازہ رکھنے کا ذر یعہ ہیں اور شجر کاری مہم میں حدف کے حصول کے لیے سرکاری و پرائیویٹ ادارے اور معاشرے کے ہر فراد کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔اس موقع پرای ڈی فنانس اینڈ پلاننگ عبدالغفور چوہدری ، ای ڈی او ایگر یکلچر شہزاد صابر ،ای ڈی او ایجوکیشن راؤ عتیق احمد اورڈی او فاریسٹ انوار الحق بھی موجو تھے ۔ڈی سی اوعامر اعجاز اکبر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر کو سرسبز بنانے کے لئے تما م محکمہ جات پلانٹنگ کروائیں اور سکول کا ہر بچہ اپنے اپنے حصہ کا پودہ لگائیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر میں امسال ایک لاکھ70ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔