پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) سڑک کے حادثات میں 16افراد زخمی ہونے سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں 9افرا د شدید زخمی زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امد اد دی گئی ۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) پٹرولیم مصنوعات مقررہ نرخ پر فروخت کویقینی بنانے کے لیے چیک اینڈبیلنس کے ذریعے مانیٹرنگ کررہے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا فائدہ صارفین کوحاصل ہوسکے ان خیالات کا اظہار حافظ نجیب احمد اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ضابطہ جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا زائد قیمت کی وصولی اور پیمائش میں کمی کسی صورت قبول نہیں پیٹرول کی قیمت حکومت کے مجوزہ نرخ پر فروخت کو یقینی بناتے ہوئے پٹرول کی فراہمی میں رکاوٹ کے مرتکب پٹرول پمپ مالکان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں گے۔
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) امریکہ کی بھارتی حمایت اور پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ پاکستان سے امریکی بیزاری کا ثبوت اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا متقاضی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خالد محمو دناظم تحریک منہاج القرآ ن پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا د ہشتگردی کیخلاف جنگ میں چھ ہزار فورسز کے سپوت شہید ہوئے اور55 ہزار سے زائدعام پاکستانیوں کی شہادت عالمی دنیا کے عظیم قربانی ہے مگر ان قربانیوں کو تسلیم کرنے کی بجائے امریکی وزیراعظم جان کیری کی جانب سے دورۂ بھارت کے دوران پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف دوسرے ممالک کی کوششوں میں شمولیت کا مطالبہ اور پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے بھارتی مؤقف کی تائید کو پاکستان کے مثبت رویئے کے باجود پاک امریکہ تعلقات کو کشیدگی کی انتہا ء پر لیجانے کی ناکام کوشش ہے یہ درست ہے کہ پاکستان کا بہت سے معاملات میں امریکہ پر انحصار ہے مگر افغانستان میں پھنسی امریکی فوجوں کی باعزت واپسی کیلئے امریکہ کو بھی پاکستان کی ضرورت ہے اسلئے پاکستان کو امریکی خوشنودی کیلئے سر بسجود ہونے کی بجائے امریکی رویوں کے مطابق اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا امریکہ و بھارت مابین ایکدوسرے کے زمینی ‘ فضائی اور بحری اڈوں کے استعمال اور فوجی لاجسٹک معاہدوں پر دستخط سے ثابت ہورہا ہے کہ بھارت امریکی اسٹرٹیجک معاہدوں کے ذریعے اپنے سرد جنگ کے اتحادی روس اور چین کیخلاف سازشوں میں شریک ہورہا ہے ابتدائی طور پر یہ امریکی آشیر بادو امریکہ کے ساتھ معاہدات بھارت کو اپنی فتح محسوس ہورہے ہیں مگر اس فتح کے پس منظر میں بھارتی عوام کا سماجی انتشار اور معاشی بدحالی صاف دکھائی دے رہی ہے کیونکہ اسرائیل کی مدد سے اس خطے میں ایک نیا بلاک تشکیل دیئے جانے کی امریکی و بھارتی کوشش غیر شعوری طور پر پاکستان‘ چین‘ ایران اور روس پر مشتمل ایک نئے بلاک کے منظر نامے کو ابھار رہی ہے و یقیناًبھارت کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا کیونکہ امریکہ نہ کبھی کسی سے وفادار رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب و بعید میں اپنی فطرت کیخلاف جاسکتا ہے ۔
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) پیر محل کے نواحی گاوں11 \670 گ ب میں آڑھائی سالہ ارم شریف مدھانی کے ساتھ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگی ۔۔۔