پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) پیرمحل بار اور کمالیہ
بار کے صدر اور جنر ل سیکرٹری کی چیف جسٹس ہائی کورٹ سے ملاقات پیرمحل جوڈیشل کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی دیڑھ ماہ میں تقریب اور پیرمحل بار کے لیے کمپیوٹر لیب ایک ایڈیشنل سیشن جج کورٹ کے جلدقیام کی منظوری کا وعدہ تفصیل کے مطابق پیرمحل بار کے صدر بار عبد الجبار جٹ ، ا ور صدر بار کمالیہ رائے نیازا حمد اور جنر ل سیکرٹری مہر امان اللہ ہمجانہ کمالیہ بار ، جنرل سیکرٹری رائے نئیرمارتھ جوائنٹ سیکرٹری رانا احمد رضا ایڈو کیٹ پر مشتمل وفد نے سید منصور علی شاہ چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور سے ملاقات کی ملاقات میں سید منصور علی شاہ چیف جسٹس پیرمحل بار کے لیے کمپیوٹر لیب جس میں 30کمپیوٹر اور دوجنریٹر مہیا کرنے کا حکم دیا جبکہ پیرمحل میں ایک ایڈیشنل سیشن جج کورٹ کے جلدقیام کی منظوری کا وعدہ کرتے ہوئے پیرمحل جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد دیڑھ ماہ کے اندر رکھ کر کمپیلیکس کی تعمیر کروانے کا عندیہ دیا