کراچی نئی آواز ( ڈاکٹر ایم آئی درانی )
کراچی میں بے نظیر پارک کلفٹن عدم توجہ کی وجہ سے تباہی کا شکار اربوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا خوبصورت پارک گھنی جھاڑیوں کی وجہ سے آوارہ مزاج مرد و خواتین کے لیئے محفوظ پناہ گاہ بنتی چلی جا رہی ہے، قابل غور بات ہے کہ ہر سال کروڑوں روپے فنڈ دیے جاتے ہیں لیکن پارک پر لگتا ہوا کوئی روپیہ نظر نہیں آتا اور بے نظیر کے نام پر بننے والا پارک کھنڈرات کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔