دیر بالا نئی آواز (ناصرزادہ ) لوئیر دیر رباط بازار میں نا معلوم برقع پوش افراد نے جماعت اسلامی کے رہنمایونین کونسل رباط کے ناظم شاد نواز خان پر قاتلانہ حملہ کیا پولیس اور حملہ اوروں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل فضل وہاب ، کانسٹیبل زبیر اور ناظم شاد نواز خان کا بھائی سہیل خان موقع پر جاں بحق، جبکہ ایک شحص زخمی ہوا جن کو فوری طو ر تیمر گرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دو حملہ فرار ہوتے وقت ایک نے دریائے پنچکوڑہ میں چلانک لگادی جن کو پولیس نے نیم بے ہوشی کی حالت میں گرفتار کر لیا، قاتلانہ حملے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی پولیس نے دوسرے حملہ اور کی گرفتاری کے لیے اپریشن شروع کر دیا۔