نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) عراق کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ بغداد میں تعینات اپنے سفیر ثمر الشعبان کو تبدیل کرے، اتوار کو عراق کے سرکاری ٹی وی کے مطابق عراق کی جانب سے سعودی سفیر ثمر الشعبان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، ثمر الشعبان کی جانب سے عراق میں ایرانی مداخلت کے حوالے سے دیے گئے ایک بیان کے بعد عراق کے شیعہ سیاست دان تسلسل سے انھیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیعہ ملیشیا کے سنیوں کے تعلقات کشیدگی کی شکل اختیار کر رہے ہیں، پیر کو عراق وزیرخارجہ نے ان ثمر الشعبان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کی تردید کی تھی۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے 25 سال کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔