پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) لڑائی کے مختلف واقعات میں 17افراد زخمی ہونے سمیت سڑک کے مختلف حادثات میں 8افراد زخمی زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امدا د دی گئی
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) ملک میں آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے صحیح مردم شماری ہونی چاہئے اور اس معاملے کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہئے۔حکومت اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ ان خیالا ت کا اظہار حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ 1998کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 14کروڑ جبکہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت18سالوں میں20کروڑ کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔1998کی مردم شماری میاں نوازشریف کے دور حکومت میں ہی ہوئی تھی جبکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس حوالے سے ایک ناکام کوشش کی گئی جوپایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکی مردم شماری کراناوفاقی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے جوہردس سال بعد ملک میں کروانے کی پابند ہے۔ایک طرف آئین کا آرٹیکل 51قومی اسمبلی میں نشستوں کاتعین مردم شماری سے منسلک کرتا ہے دوسری جانب آرٹیکل(2)26این ایف سی ایوارڈ کو بھی مردم شماری سے عوامی حقوق وابستہ کرتا ہے۔1951کی مردم شماری میں پاکستان کی کل آبادی 4کروڑ بیس لاکھ تھی اور مشرقی پاکستان کی تین کروڑ ستر لاکھ تھی۔مردم شماری کے حقائق سے انکار اور غالب اکثریت کے مینڈیٹ کونظر انداز کرنے کانتیجہ1971میں ساری قوم دیکھ چکی ہے مشترکہ مفادات کونسل سے2016کی مردم شماری فوج کی نگرانی کروانے کی منظوری دی جاچکی ہے اورمردم شماری اس وقت اہم اور قومی ضرورت بن چکی ہے کیونکہ تازہ مردم شماری کے نتیجے میں نئی ووٹرلسٹیں اور حلقہ بندیاں بنیں گی جس سے جعلی ووٹرلسٹوں کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) السعودیہ بیکرکا مالک گھر جاتے ہوئے مبینہ طورپر اغوا لواحقین نے بطور احتجاج فیصل آباد ملتان روڈبلاک کرکے ٹریفک جام کردی اغواکار مانگا منڈی میں پھینک کرفرار تفصیل کے مطابق صدام علی نے دربار سندھلیانوالی میں السعودیہ کے نام سے سویٹ شاپ بنارکھی ہیں رات کے وقت دکان بندکرکے موٹرسائیکل پرسوار اپنے چک 720گ ب جارہا تھاکہ نامعلوم مسلح افراد نے صدام علی کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ورثاء نے اطلاع ملنے پر تھانہ اروتی پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فیصل آباد ملتان روڈبلاک کرکے ٹریفک جام کردی اور مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے رہے مگر مغوی کا کچھ پتہ نہ چلا علی الصبح وارثان کو مغوی کا مانگا منڈی سے فون آیا تو سویٹ شاپ مالک کے اغواکاروں سے فرارہونے کی اطلاع ملی تھانہ اروتی پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہ کی
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامر اعجاز اکبر نے کہاہے کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے اور اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے تاہم سماجی حلقے ،علماء کرام اورمحکمہ پاپولیشن و یلفےئر بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بارے اسلامی تعلیمات سے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگہی دیں۔ یہ بات ڈی سی او عامر اعجازا کبر نے محکمہ پاپولیشن و یلفےئرکے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفےئر آفیسرمہر خضر حیات ،مفتی عبدالمعیداسد ،محکمہ بلڈنگ اسدمقصود ،ڈاکٹر عمارہ حلیم اورپاپولیشن و یلفےئر ورکزنے شرکت کی۔ڈی سی اوعامر اعجاز اکبرنے کہاکہ مسائل بے پناہ ہیں تاہم آبادی میں اضافہ ایک بنیادی اور بڑا مسلہ ہے جس کے لیے سنجیدگی سے لائحہ عمل تیار کر کے اس پر عملدر آمد کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر سکے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفیسر نے بتایا کہ اس ماہ میں تحصیل سطح پر صحت مندبچہ کے حوالہ سے مقابلہ جات اور سیمینارز منعقد کروائے گئے جن میں دوسے تین سال کے بچوں نے حصہ لیا
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمدنواز نے ڈسٹر کٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ماہانہ دورہ پر معمولی نوعیت کے مقدمہ میں ملوث16حولاتیوں کوذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر سینئر سول جج حافظ رضوان یو سف ، سپر نٹنڈ نٹ ڈسٹر کٹ جیل محمد اکرام شیخ ،ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ محمد جہانگیر ڈوگراور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عابد علی سید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمدنواز ڈسٹرکٹ جیل میں خواتین بیرکس ،کچن اسیران،ہسپتال اور نوعمر بچو ں کی بارک کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے مجموعی طور پر جیل کے سکیورٹی کے انتظامات قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار ڈسپلن اور کنٹرول پر جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا انہوں نے جیل میں صفائی اور حفظان صحت کے معیا ر کو بہترین قرار دیا اور قیدیوں کی رہائش خوراک اور سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔بعدازاں چوہدری محمدنواز ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے اپنے دست مبارک سے اندرون جیل کورٹ روم کا افتتاح کیا ۔