پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) ڈبلیوایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عرفان کی قیادت میں سول ہسپتال پیرمحل میں پولیو کی مہم کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت پولیو ٹیموں کے انچارجز نے شرکت کی پولیو اجلاس میں پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں کو بچوں کے ہاتھ پر نشان لگانے کے لیے مہیا کی گئی مارکر کے ناقص ہونے کی نشاندہی کی گئی جس میں ڈبلیوایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عرفان نے یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی پولیو ٹیموں کو معیاری سامان مہیا کیاجائے گا اس موقع پر ڈبلیوایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عرفان نے تحصیل پیرمحل میں پولیو کی مہم میں حصہ لینے والے افسران اور ورکر کی کارکردگی کو سراہا جن کی دن رات کی کوششوں سے تحصیل پیرمحل پولیو فری کا درجہ کے قریب ہے