پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیش آفیسر عامر اعجاز اکبرنے اچانک سٹی ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی سی او نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا خاص طور پر معائنہ کیا اورڈاکٹروں کی موجودگی،میڈیکل سٹاک، ایمر جنسی روم ،واش روم اور لوگوں کے لئے بیٹھنے کے لئے جگہ کا معائنہ کیا ۔ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیش آفیسر عامر اعجاز اکبرنے سٹی ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد خالد پر برس پڑھے اس مو قع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد نواز رانجھا بھی ہمراہ تھے ،وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہیلتھ میں کسی قسم کی لاپررواہی براداشت نہیں کرونگا اور غفلت برتنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں ایسے نا اہل ڈاکٹروں کی ضلع بھر میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ایسے غافل ڈاکٹروں کیخلاف سخت سے سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیش آفیسر عامر اعجاز اکبرنے کہاکہ صوبائی گورنمنٹ تمام طبی سہولیات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور عوام کو معاری ادویات ودیگر طبی سہولیات فراہم کرنے میں سب سے زائدبجٹ محکمہ صحت پر خرچ کر رہی ہے تاکہ صحت مند معاشرہ تکمیل پا سکے ۔