پیرمحل نئی آواز (رانااشر ف سے) شہریوں کو معیاری اور خالص اشیاء و خوردونوش کی فراہمی کیلئیحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی ہمراہ اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے شہر بھر میں جعلی ،غیر معیاری اور ناقص کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والے 2مختلف کارخانوں پر چھاپے ،مختلف کارخانوں سے ناقص مکھن،پا جعلی کیلسی،بسکٹ،پیسٹریز و دیگر سامان برآمد کر کے کارخانوں کا سیل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق شہریوں کو معیاری اور خالص اشیاء و خوردونوش کی فراہمی کیلئے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایت پر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی ہمراہ اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری فوڈ پراڈکٹ کے خلاف کریک ڈاؤن دودکانداروں جن میں کچی کوٹھی پیرمحل میں واقع سپر بیکری کی فریز ر سیل ،مقدمہ اندرا ج ،شہبازچکن سیل سنٹر مدینہ چوک پیرمحل کے خلاف غیر معیاری فوڈ پراڈکٹ برآمد صفائی کے ناقص انتظاما ت پر زیردفعہ 269,272,273کی کاروائی تھانہ پیرمحل پولیس کو ارسال کردی جبکہ اجمل کلینک سی پلاٹ کمے شاہ ، مبشر کلینک کوثر آباد پیرمحل کے سیمپل لے کر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھجوادیے۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی نے کہا کہ شہریوں کودودھ،دہی،گھی سمیت کھانے پینے کی کی دیگر معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2 کارخانو ں میں کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے کے دوران کسی بھی طرح ف کا کوئی فٹنس سرٹیفیکٹ یا حفظان صحت کے اصول کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا تھا اور نہ ہی کوئی حفاظتی اقدامات اختیار کئے گئے تھے۔