پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) حلقہ این اے 94میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام پاکستان مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کو مظہر ہے جماعت کے اندر اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے قائد میاں نوازشریف کی پاکستان میں سالہاسال سے جاری بحرانوں کے خاتمہ کے لیے کوششیں قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری اسدالرحمن ایم این اے نے محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم کوآرڈی نیٹر پاکستان مسلم لیگ ن کے ہمراہ گفتگومیں کیا انہوں نے کہا جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والے سن لیں میاں نوازشریف کل بھی میرا قائد تھا آج بھی میر اقائد ہے حلقہ این اے 94میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے پیکج اور ان کی تکمیل اور قائدمیاں نوازشریف کی کراچی لاہور موٹروے شورکوٹ افتتاح آمد پر مخالفین کے تمام ارادے خاک میں مل گئے انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے مستقبل میں ملک میں جاری بحرانو ں کے خاتمے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ان بحرانوں کو ختم کرے گی۔
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دعوے ہوا میں ۔
لاری اڈا پیرمحل میں سایہ نہ پانی ، سرکاری جنرل بس اسٹینڈ سے پرائیوٹ ناجائز اڈافیس وصولی، گاڑیوں میں کرایہ نامہ آویزاں نہ ہونے کے باعث ٹرانسپورٹر زکی من مانیاں جاری 18سواریوں کے لیے مخصوص کوچز میں پھٹہ لگاکر 26سواریوں کو بھیڑبکریوں کی طرح سوار کرکے اوولوڈنگ معمول بن گئی فی الفور لاری اڈا پیرمحل میں پرائیویٹ ناجائز اڈافیس وصولی بند کروائی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق سیکرٹری ڈی آرٹی اے عروج فاطمہ نے اپنے ماتحت عملہ کو حکم شاہی کے ذریعے ضلع بھر کے بس سٹینڈز پرمسافروں کے لئے سا یہ دار جگہ اورپینے کے پانی کے مناسب انتظام کے ساتھ ساتھ ڈرائیورحضرات ودیگر عملہ کے لئے ریسٹ روم بنانے اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹر کو خبردار کیا ہے کہ بس سٹینڈ ز پر کسی اہلکار کو ناجائزاڈافیس وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ بس سٹینڈ زاورگاڑیوں میں کرایہ نامہ آویزاں بھی کروائے جائیں تاکہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کا سدباب کیا جاسکے۔اور اگر کوئی اہلکارناجائز فیس وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا کے برعکس پیرمحل لاری اڈا کے باہر ٹرانسپورٹر ز نے اپنے پرائیویٹ اڈے بناکر غیر قانونی طورپر پانچ سوروپے سے ساڑھے تین سوروپے تک فی گاڑی اڈا فیس وصول کی جارہی ہیں جبکہ لاری اڈا کے اندر 24کے قریب بیس منٹ غیر متعلقہ افراد کا الاٹ کررکھے ہیں جن کا ٹرانسپورٹ کے ساتھ دور کا واسطہ بھی نہیں جنہوں نے اپنے اپنے منیجر اور پرائیویٹ افرا دکے ذریعے فیس وصولی کادھند ہ شروع کررکھاہے دیہات کو جانے والے بسیں اور ویگنیں جو چلتی پھرتی موت ہے کو ضلعی انتظامیہ نے کبھی چیک کرنا گوارانہ کیا جب بھی ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے کوئی حکم جاری ہوتا ہے آرٹی سیکرٹری اور اس کا ماتحت عملہ موٹروہیکل ایگزمینر اپنی کاروائی ٹوبہ ٹیک سنگھ تک محدود کرکے سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے جبکہ پیرمحل سمیت ضلع بھر میں آرٹی سیکرٹری اور اس کے ماتحت عملہ نے اپنے دفتروں سے نکل کر آنا کبھی گوارانہ کیا سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ پیرمحل لاری اڈا کے باہر غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے بند کرکے انہیں لاری اڈا پیرمحل کے اندر بیس منٹ الاٹ کرنے اور غیر قانونی اڈا فیس کی وصول روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بغیر روٹ پرمٹ،سی این جی،اوور لوڈڈ،نان فیٹنس گاڑیوں کے خلاف چھوٹے روٹ پیرمحل شورکوٹ روڈ کمالیہ روڈ بھسی روڈ ، دیگر روٹس پر بھی چیکنگ کا مطالبہ کیا ہے ۔
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) سڑک پر ہونے والے حادثات۔
سڑک کے مختلف حادثات میں مرد خواتین سمیت 22افراد شدید زخمی لڑائی کے مختلف واقعات میں پانچ افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے مختلف حادثات میں مرد خواتین سمیت 22افراد جن میں محمد ساجد ولد محمد صادق ،محمد طاہر ولد محمد شفیق ، آصف علی ولد ظفر علی ،علی ولد مراد ، علی اکبر ولد محمد لطیف ، شامل ہے زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امدا د دی گئی *****
وائس آف پیرمحل *****مسلم لیگ ن کے رہنماء ، ضلعی چیرمین بیت المال عبدالشفیق میونے کہا ہے کہ . عوام کی منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے بہت جلد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے پاکستان میں امن کا استحکام دشمنوں کی نگاہوں میں کھٹک رہا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں مستقل امن ہو ، عوام خوشحال اور ملکی معیشت ناقابل تسخیر بنے۔انہوں نے کہا کہ . وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ترقی اور معاشی خود انحصاری کی طرف کامیاب پیش قدمی نے پاکستان کو ماضی کی منفی اور انتقام کی سیاست سے نکال کر خوشحالی اور قومی یکجہتی کی شاہراہ پر گامز ن کردیا ہے جو سیاسی مخالفین کی سیاسی موت ثابت ہو رہی ہے اسی لئے مایوس عناصر اپنی غیر جمہوری اور انتشار کی سیاست سے عوام کی خوشحالی، امن اور روزگار کے خاتمے کی سازشیں کر رہے ہیں پاکستانی عوام جمہوریت دشمن قوتوں کے کسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے. اور پاکستان مسلم لیگ(ن) 2018 کے انتخابات میں اپنے انتخابی منشور کی تکمیل کے بعد ایک بار پھر عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگی۔
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) شعبہ تعلیم سے ۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے سرکاری سکولوں میں آرٹس اساتذہ کی بھرتی میں تاخیر اور عمر کی حد میں کسی قسم کی رعایت نہ دینے پر سالہا سال سے تقرری کے منتظر اساتذہ میں بے چینی حکومت پنجاب فی الفور آرٹس اساتذہ کی بھرتی کا شیڈول جاری کرکے عمرکی حد 43سال کرے پنجاب ٹیچر یونین کے ضلعی نائب صد ر محمد انجم کا مطالبہ *****
وائس آف پیرمحل *****آئی جی پولیس پنجاب نے پنجاب کانسٹیبلری میں بھجوانے جانے والے ایلیٹ فورس کے جوانوں کوفوری طور پراضلاع میں واپس بلانے کی ہدایت کی ہے‘ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹوسلمان چوہدری کی جانب سے آئی جی کی ایماء پر صوبہ بھرکے ریجنل وضلعی پولیس سربراہان کومراسلہ بھجوایاگیاہے کہ سٹینڈنگ آرڈر9/2001کے تحت ایلیٹ فورس کے جوانوں کوپنجاب کانسٹیبلری نہیں بھجوایاجاسکتامگراس کے باوجودبعض اضلاع نے ایلیٹ فورس کے وان پی سی میں بھجوائے ہیں جوسٹینڈنگ آرڈرکی خلاف ورزی ہے تمام پولیس سربراہان ایلیٹ فورس کے کسی بھی رینک کے اہلکارکوآئندہ پی سی نہیں بھجوائیں گے اوربھیجے گئے جوانوں کے تبادلے کے احکامات فوری منسوخ کرکے انہیں واپس اضلاع میں بلایاجائے ان احکامات پرعمل کرکے رپورٹ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹوکے دفترمیں بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) شعبہ قانون سے ۔
وزار ت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ بھرکے36اضلاع میں خطرناک اشتہاریوں‘ عدالتی مفروران ‘ فورتھ شیڈول میں شامل افرادکی تفصیلات طلب کرلی ہیں تاکہ ان افرادکوگرفتارکیاجاسکے۔
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) محکمہ تعلیم سے ۔
پولیس افسران کوتمام اضلاع میں سکول اوقات کے دوران سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق دہشتگردی کے خطرہ کے پیش نظرحکومت نے سکول اوقات میں تمام اضلاع سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں ‘ تمام ایس ایس پیزکوآگاہ کیاگیاہے کہ سکول اوقات کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سکولوں کے گردونواح میں پولیس گشت کے نظام کومزیدمؤثربنایاجائے اورایس اوپی پلان ترتیب دے کررپورٹس ارسال کی جائیں ۔
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) رائے عامہ سے۔
پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر )کی45 ویں برسی 20اگست بروزہفتہ کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی اس سلسلہ میں بورے ولاسمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ وہ شہادت کارتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے پائلٹ آفیسر راشد منہاس17 فروری1951 ء کو کراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے راشد منہاس شہید کو پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حید ر سے نواز اگیا ۔