ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نئی آواز ) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چوہدری امجد علی وڑائچ ، مہر عمر اللہ سلیم پوری اور ڈاکٹر اعجاز کا مشترکہ سیاسی جدوجہد کا اعلان پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے مرکزی چیئرمین امجد وڑائچ نے مہر عمر اللہ سلیم پوری کی رہائش پر اپنے آعزاز میں منعقدہ عشائیے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مک مکا سسٹم کا خاتمہ کیا ہے اور ہمیشہ کسان مزدور ہاری عام آدمی کے مسائل سامنے لےکر آئے ہیں آنے والاوقت نوجوان قیادت کا ہے تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہے ۔ مہر عمر اللہ سلیم پوری کیساتھ ہمارے خاندانی مراسم ہیں اور انشااللہ ہم آنے والے وقت میں تمام سیاسی فیصلے مشاورت اورر باہمی اتفاق رائے سے کریں گے اس موقع پر اکبر وڑائچ، قاسم بھٹی ڈاکڑاعجاز اسلم مجاہد حا فظ حبیب ملک کوکب سمیت کونسلز یو سی چیئرمینز صحافیوں کی بڑی تعداد موجودتھی