نئی آواز لاہور ( نیوز ڈیسک ) پنجاب بھر کے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اورطبی معالجین کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کا کنونشن
پنجاب بھر سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور اطباء کی نمائندہ ایسوسی ایشنز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی زیادتیوں کے خلاف اتحاد بنا کر اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نمائندہ تنظیموں نے بارہا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو مزاکرات کی درخواست کی ہے لیکن تمام فیصلہ جات سٹیک ہولڈرز سے مزاکرات کیے بغیر یکطرفہ طور پر کر دیے گئے جس سے ہومیوپیتھک اور طبی معالجین کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور پہنچ رہا ہے۔ اس کنونشن میں منظور کی جائیں گی۔
1. ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور طبی معالجین کے لیے 5000 روپے لائسنس فیس فوراً واپس لی جائے۔
2. ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور طبی معالجین کی تحقیر فلفور بند کی جائے۔
3. ہومیوپیتھک کلینکس اور طبی دواخانوں کی انسپکشن کے لیے لائحہ عمل/طریقہ کار پہلے سے تحریری طور پر مہیا کیا جائے۔
4. ہومیوپیتھک اور طبی دواخانوں کی انسپکشن کے لیے متعلقہ سٹیک ہولڈرز میں سے ایکسپرٹ تعینات کیے جائیں۔
5. ہومیوپیتھک و طبی کلینکس کے ( ایم ایس ڈی ایس و انسپکشن رولز) کو حقیقی شکل میں واپس لایا جائے۔
تمام ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور طبی معالجین بھر پور طور پر نمائندگی دیں اور اپنے حق کی آواز بلند کریں
مورخہ 18 اگست 2016 (بروز جمعرات)
بمقام: کشمیر روڈ ملحقہ الحمرا آرٹس کونسل ، مال روڈ لاہور۔
آمند مندوبین 03:00 سہ پہر
پروگرام آغاز 03:30 بجے سہ پہر
پروگرام اختتام 5 بجے شام
منجانب: ہومیوپیتھک ڈاکٹرز و طبی معالجین بذریہ
تمام ہومیوپیتھک ایسو سی ایشنز پنجاب
تمام طبی ایسوسی ایشنز پنجاب