سٹریٹ نیوز پیر محل ۔۔۔ تمام چھوٹی بڑی خبریں 17اگست 2016بروز بدھ

پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) بنک ریکارڈ اور اشٹام پر انگوٹھا نہ دستخط،،، حکومت پنجاب کا ای سسٹم کے ذریعے اشٹام جاری کرنے کا منصوبہ پیچیدگیوں کاشکار 32Aچالان فارم عام سائلین کی پہنچ سے دور،، بنک سے اشٹام جاری کروانے کا نظام آسان بنایاجائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ای سسٹم کے ذریعے کمپیوٹرائز اشٹام کا پنجاب بنک کے ذریعے اجراء کیا ہے جس میں پنجاب بھر کا مرکز لاہور کور کھا گیا ہے ہر اشٹام خرید کرنے والے کو 32Aچالان فارم جوکہ عام صارف کی سمجھ سے بالاتر ہے جو دوپرت پر مشتمل ہونے کے باعث عام کمپیوٹر کی دکان سے پرت بنوانے پر 200روپے صارف کو اداکرنے پڑتے ہیں اس چالان فارم کے بعد مخصوص ٹائم میں بنک سے اشٹام دستیاب ہوتے ہیں بیع نامہ کا اشٹام مالیت 1200روپے لینے کے لیے ایک عام صارف کا 200روپے اضافی خرچ ہوتا ہے حالانکہ پنجاب حکومت کو ای سسٹم کا منصوبہ شرو ع کرتے وقت متعلقہ بنک سے ہی فری چالان فارم کی پالیسی متعارف کروانا چاہیے تھی مگر جان بوجھ کر عام صارف کو 32Aچالان فارم جس پر کوئی بھی شخص کسی شخص کے شناختی کارڈ کے نام کا اندراج کرکے بنک کے عملہ سے ساز باز ہوکر جعل سازی کرسکتا ہے ای سسٹم کے ذریعے جاری کیے گئے اشٹام کا ماسوائے بنک کے کسی بھی جگہ کوئی ریکارڈ نہیں علاوہ ازیں اشٹام پر نام اندراج کے علاوہ دستخط یا نشان انگوٹھا نہ ہونے کے باعث ای سسٹم کے ذریعے حاصل کیے گئے اشٹام ہائے پر مستقبل میں سخت قانونی پیچیدگیاں پیدا ہونے سمیت کروڑوں روپے کی جائیدادیں مقدمات کی نذر ہونے کا خدشہ ہے کارباروی سماجی فلاحی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور ای سسٹم کی مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بنک سے اشٹام کے اجرا ء میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کرتے ہوئے فی الفور چالان فارم کو آسان بنایا جائے اور متعلقہ بنک میں مفت سہولت فراہم کی جائے تاکہ حکومت کا ای سسٹم کے ذریعے بنک سے اشٹام جاری کرنے کا منصوبہ کامیاب ہوسکے۔
پیرمحل نئی آواز  ( نامہ نگار ) مملکتِ خداداد’’ پاکستان‘‘ بر صغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی مخلصانہ جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی جانوں کے نذرانے کے طفیل حاصل کیا گیا۔ اس لئے اس کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرنا ہمارا دینی اور ملّی فریضہ ہے ہمارے لئے سرمایہ افتخارہے کہ ہم نے ایک پرامن جمہوری تحریک کے نتیجے میںآزاد ی حاصل کی اس کے لئے قائداعظم محمد علی جناحؒ اور تحریک پاکستان کے کارکنوں کی مسلسل جدوجہد لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار الطاف حسین شہزاد ضلعی صدر نیشنل اینڈ پیس کونسل نے یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ ساد ہ مگر پروقارتقریب میں شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا با نی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب صرف اس وقت شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب ارضِ وطن میں صحیح معنوں میں عوامی جمہوریت رائج ہوگی پاکستان کی بقا ء کو آج بھی اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ہمیں باہمی اتفاق و ملی جذبے کے تحت مملکت کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمت و استقامت کا مظاہرہ کرنا ہوگا پاکستان کو اس وقت دہشت گردی،شدت پسندی،معاشی مسائل ،امن و امان ،کرپشن کے عفریت ،مہنگائی ، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی غلامی کا سامنا ہے جس سے ہم آزادی پاکر ہی قیام پاکستان کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور خود بھی آزاد محسوس کرسکیں گے۔آزادی کی جنگ آج بھی کراچی تاخیبر شدت پسندوں اور لسانی دہشت گردوں سے لڑی جاری ہے جب تک ملک دشمن عناصر کی مکمل سر کوبی کرکے مملکت کو ترقی کے راستے پر نہیں ڈالا جاسکا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس عہد کا اعادہ کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کو ایک جمہوری ،پرامن،خوشحال ،طاقتور،بنانے اور قائداعظم محمد علی جناح کی سوچ، علامہ اقبال اور سرسید احمد خان کے دیئے ہوئے عوامی فلسفہ کے مطابق بنانے میں اپنا اپنا کردار کریں گے انہوں نے کہا یوم آزادی تقاریرکرنے بلند وبانگ دعوے کرنے ہلڑبازی کرنے کا نام نہیں بلکہ اس عہد کا نام ہے کہ وطن عزیز کے حصول کے لیے اپنے آباؤ اجداد کی پیش کردہ قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ‘ آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور ملک کو خوشحال ، تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم بنانے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے یہاں بھائی چارے کی فضاء قائم کریں گے‘ہمارا وطن بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے‘معاشی انصاف کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ملکی مفاد کے خلاف کار فرما ہاتھوں کو روکنے کے لیے اپنا کردار اداکریں گے۔
پیرمحل  نئی آواز ( نامہ نگار ) ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور ترقی کے لیے وہ اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا کر اس پاک وطن کو حقیقی معنوں میں بانی پاکستان قائد اعظم ؒ اور شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے خوابوں کی تعبیر بنا کر ہی دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عبدالرزاق عرف بگا راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کے خواب کو قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان برصغیر نے شرمندہ تعبیر کیا اب ہم سب کا بحیثیت پاکستانی یہ فرض ہے کہ ہم وطن عزیز کو قائداعظم کے افکارکے مطابق امن کا گہوارہ اور یہاں بسنے والوں کیلئے دارالامن بنانے کیلئے دن رات ایک کردیں اور مملکت خداداد کو دنیا کیلئے ایک ماڈل سلطنت بنادیں۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و جذبے اور عزم نو سے مناتی ہیں اور ملکی مسائل کے باوجود ہم سب بھی یوم آزادی ملی جوش و خروش سے منا کر دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کو عظیم ،خوشحال اور باوقارقوم بنانے کا وعدہ ایک دن ضرور پورا کریں گے نو جوان نسل کو پاکستان کے حصول کے سلسلے میں اپنے بزرگوں اوراپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔دنیا میں کسی بھی جگہ پر اتنے بڑے پیمانے پر ہجرت نہیں ہوئی جتنی ہندوستان سے پاکستان کی طرف مسلمانوں نے کی۔ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے مسلمانوں نے اپنا کاروبار،جائید ادوں اپنا قیمتی سازو سامان مال و دولت سب قربان کر کے پاکستان کا رخ کیا۔پاکستان آنے کے راستوں پر ہندووں نے جس طرح خونی کھیل کھیلا وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ لفظوں سے لکھا جائے گا۔

پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) ضلع کوسر سبز اور صاف بنانے کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام پارکوں اور عوامی مراکز پر صفائی مہم کا آغاز ،عوام میں شعور و آگاہی کے لئے مہم سے قبل واک کا اہتمام کیا گیا
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) تحصیل سرکل میں تعینات ٹریفک پولیس آفیسر عاشق علی چدھڑاپنی مدمت ملازمت مکمل ہونے کے بعد آج ریٹائرڈ ہوگئے ،ریٹائرڈ منٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) تحصیل کی مثالی تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 670/11گ ب میں چوہدری محمد حنیف کو سینئر
ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا گیا۔

پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) درکھانہ روڈ پر موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی ایک شخص جاں بحق ،خاتون سمیت دوافراد شدید ذخمی ہو گئے ۔

Ashraf pirmahal
رانا اشرف تحصیل رپو رٹر پیر محل

اپنا تبصرہ بھیجیں