مخالفین خوش نہ ہوں ، آئندہ الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑیں گے ، تقریب سے خطاب
پیر محل نئی آواز ( نمائندہ ) رکن قومی اسمبلی چودھری اسد الرحمن نے کہا ہے کہ ان کے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں ، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ، مخالفین کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں ، آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر ہی حصہ لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی چیئرمین رانا وارث علی خاں کی رہائش گاہ پر تحصیل پیر محل کے یوسی چیئرمینز اور میونسپل کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرا کر نئی تاریخ رقم کر دی جبکہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوششوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید قطب علی شاہ نے کہا کہ انہیں چودھری اسد الرحمن کی قیادت پر فخر ہے ، مل جل کر عوام کی تمام محرومیوں کا خاتمہ کر دیں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب، رانا قمر الحق، چوہدری خاور سلہری ، چوہدری ریاض الحق، سید محسن شاہ، چوہدری نعیم ہاشم ، چوہدری افتخار گجر، چوہدری سلطان احمد، صدیق پیارا،میاں اسد حفیظ، اظہار الحق، مشتا ق احمد سعیدی، اسرار احمد پھلوری ، ساجدکھیتران سمیت علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔