یوم آزادی پر عبد الستار ایدھی کے نام کا ٹکٹ جاری کر دیا

image

کراچی نئی آواز ( نمائندہ ) عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یادگاری ٹکٹ کا اجرا- محکمہ ڈاک پاکستان نے ایدھی ہوم میٹھادرمیں مرحوم معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 20 روپے کا یادگاری ٹکٹ کے جاری کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ محمد اخلاق رانا اور فیصل ایدھی نے مشترکہ طور پر عبدالستار ایدھی کے یادگاری ٹکٹ کی پردہ کشائی کی ۔ اس موقع پر بلقیس ایدھی حکومت کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ۔ پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ نے جشن آزادی کے موقع پر عبدالستارایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ ایدھی صاحب کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں