کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی یوم آزادی کے سلسلہ میں شو بز اور اینٹی نار کوٹکس فورس کی ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ میں شرکت، معین خان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں گورنر سندھ کی بیٹنگ ، اسسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے جوش و خروش کا مظاہرہ ،دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی
کراچینئی آواز ( نیوز ڈیسک )
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع موبائل فون سروس سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی گئی ہے سیکیورٹی اداروں نے پاکستان کے 69 ویں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے آج صبح 6 بجے سے بند ہونے والی موبائل فون سروس دوپہر 2 بجے سے بحال کرنا شروع کردی جائیگی تاہم کراچی سمیت ملک کے 49 شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) پرخواجہ سراؤں کی یوم آزادی ریلی
شہر قائد میں خواجہ سراؤں نے یوم آزادی ریلی نکالی جو کراچی پریس کلب پر پہنچی۔ ریلی میں خواجہ سراؤں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئی۔ خواجہ سراؤں کی ریلی میں 80میٹر لمبا اور 16فٹ چوڑا قومی پرچم بھی لہرایا گیا،ریلی کےباعث صدر جانے والے راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) قمر زیب ستی ترجمان کراچی پولیس
تمام اہل وطن کو کراچی پولیس کی جانب سے 69واں یوم آزادی مبارک ہو
اس موقع پر ہمیں اپنے ان شہداء کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جنھوں نے اس مقدس سرزمین کی سرحدوں اور شہروں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نزرانہ پیش کیا، ملک دشمن عناصر ودہشت گرد ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے ہمیں اپنی ہمت اور یکجہتی سے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔
“اے ارض پاک! تیری خدمت پہ کٹ مرے ہم
ہے خون تیری رگوں میں اب تک رواں ہمارا”
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) سکھر نیب آفس سے پولیس سیکیورٹی ہٹالی گئی دیگر شہروں سےبھی ہٹانے جانے کا امکا ن نیب کی دوسرے سیکورٹی اداروں سے سیکورٹی فراہم کرنے کی کوشش جاری
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) اتحاد ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی ، لیاری گینگ وارکے5 اہم کارندےگرفتار، ملزمان کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد،پیر محمد شاہ ایس ایس پی ویسٹ
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک )اینٹی کرپشن کی جانب سے مسلسل انٹر بورڈ پر چھاپوں اور ملازمین کویرغمال بنائے جانے کےخلاف انٹربورڈ کے ملازمین اور اسٹوڈینٹ کے والدین اب سے کچھ دیر بعد کراچی پریس کلب پر احتجاج کرینگے انٹر بورڈ ملازمین کراچی پریس کلب پہچنا شروع۔
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلی مرادعلی شاہ سی ویو کلفٹن پر گدھا گاڑی ریس میں شرکت کرنے پہنچ گئے جشن آزادی کے موقعے
یہ ریلی نکالی جا رہی ہے
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) ایم کیو ایم کا کراچی کے 6 اضلاع کیلئے نامزد چیئرمین اوروائس چیئرمین کے ناموں کا اعلان
نامزد چیئرمین اوروائس چیئرمین کے ناموں کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حتمی شکل دی گئی ،ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ندیم نصرت کی زیر صدارت منعقد ہوا
ضلع شرقی کیلئے چیئرمین معید انور، وائس چیئرمین کیلئے عبدالروف کی نامزدگی ،ضلع وسطی کیلئے چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین کیلئے شاکرعلی نامزد ،ضلع غربی کیلئے چیئرمین اظہاراحمد خان اور ضلع جنوبی کیلئے چیئرمین ارشادعلی نامزد ،ضلع کورنگی کیلئے چیئرمین نیررضا اور وائس چیئرمین کیلئے رکن الدین نامزد گی
ایم کیو ایم کے قائد نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) 11 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر، گینگ وار کے 5 کارندے گرفتار- ٹیپو سلطان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبد اللہ کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ربان عرف فرعون کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے اور ملزم ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا ملازم ہے۔ ملزم نے سیاسی جماعت کی قیادت کے کہنے پر 11 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ ملزم نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کیں۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم بدنام ٹارگٹ کلر کالا پپو کا ساتھی ہے۔ علاؤالدین عرف کالا پپو پہلے ہی ایسٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔ ایس ایس پی فیصل عبد اللہ کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ویسٹ پولیس نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 5 اہم کارندے گرفتار کر لئے۔ ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق ملزمان قتل، اغواء برائے تاون اور دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک خصوصی رپورٹ ) نوجوان نے آگے بڑھو پاکستان کا نعرہ بلند کیا اور دنیا کو حیران کر دیا انجینئرنگ کے طالبعلم نے جدید ڈرون بنا لئے ہیں، ہونہار طالبعلم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مہارت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان جہاں قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے وہیں اس ملک میں ذہین افراد کی بھی کمی نہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد عثمان نے اپنی ماہرانہ صلاحیتیں دکھاتے ہوئے دنیا کو حیران کر دیا۔ طالبعلم نے کم قیمت میں ڈرون بنا ڈالا جو کہ پاکستان میں بنائے گئے کسی بھی ڈرون سے بہتر صلاحیت رکھتا ہے۔ عثمان کا کہنا ہے کہ ڈرون مختلف چیزوں کے استعمال کے لئے کام آ سکتا ہے۔ ڈرون سے نیویگیشن، ایگریکلچر اور اسپتالوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ چیزیں لانے کا کام بھی لیا جا سکتا ہے۔ محمد عثمان نے بتایا کہ وہ ڈرون کے علاوہ ایک ایسے ماڈل پر بھی کام کر رہے ہیں جو پانی کے اندر بھی کام کر سکے۔ پاکستان کے ذہین نوجوان حکومتی توجہ کے منتظر ہیں اگر حکومت ان باصلاحیت افراد پر توجہ دے تو یہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) ناظم آباد پولیس کا چار نمبر گجرا نالہ کے قریب چھاپہ ، دو سٹریٹ کریمنل محمد ناصر اور نور اختر گرفتار ، دونوں ملزمان کے قبضے دو پسٹل ،چھینے گۓ موبال فون اور نقدی برآمد ، ملزمان کا متعدد ورداتیں کرنے کا عتراف ، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں . ایس ایچ او، ناظم آباد پولیس ، مظہر اقبال اعوان
کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) مبینہ ٹاؤن پولیس کی کاروائی ، سٹریٹ کریمنل سلیم گرفتار ملزم کے قبضہ سے ٹی ٹی پسٹل تین راؤنڈ اور ناظم آباد سے گن پوانٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد مزید تفتیش جاری۔
ﭨﮭﭩﮭﮧ نئی آواز ( نمائندہ ) ﻭﯾﻦ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﺗﺼﺎﺩﻡ، دو افراد ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖ، آٹھ ﺯﺧﻤﯽ
ﺑﺼﯿﺮ ﭘﻮﺭ نئی آواز ( نمائندہ ) ﺭﻭﺣﯿﻠﮧ ﺭﻭﮈ ﭘﺮ ﺑﺲ ﮐﯽ ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﮐﻮ ﭨﮑﺮ، ﺍﯾﮏ ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖ، ﺍﯾﮏ ﺯﺧﻤﯽ