کما لیہ سے قومی اسمبلی کے رکن چوہدری اسد الرحمن کی وزیر اعظم پاکستان سے اجلاس کے دوران تلخ کلامی
اجلاس میں انتہائی ناخوش گوار واقعہ پیش آیا ۔
رکن قومی اسمبلی اجلاس میں اس وقت سیخ پا ہو گئے جب ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم پاکستان نے انہیں بیٹھ جانے کا کہا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ میں طالب علم نہیں ہوں جسے ڈانٹ کر بیٹھا دیا جاے گا
اس سے پہلے بھی اسد الرحمن کی جانب سے اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے۔ یاد رہے کہ عرصہ پہلے بھی انہوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دفتر میں اپنی ہی جماعت کے ایم پی اے میاں رفیق کے ساتھ بدتمزی کی تھی ۔ اسد الرحمن صاحب اپنے جارحانہ رویہ کے وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں ۔