حکام کے مطابق ناکام فوجی بغاوت میں تقریباً نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا تھا جو ملکی افواج کا ڈیڑھ فیصد ہیں۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ بغاوت میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کے پاس 35 جہاز، 37 ہیلی کاپٹر، 74 ٹینک اور تین بحری جہاز تھے۔
حکومت نےگذشتہ ہفتے حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار کیے گئے 99 جرنیلوں کے خلاف باقاعدہ فردِ جرم عائد کر دی تھی۔