فرانس میں پولیس کے مطابق ایک چرچ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے دو مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق روان شہر کے قریب واقع چرچ میں کم سے کم چھ افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ حملہ آوروں کے ہاتھوں کسی کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔‘
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چرچ سے گولیاں چلنے کی آواز آئی ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی اہلکار وہاں پہنچ چکے ہیں۔
میڈیا کے مطابق چرچ کے پادری اور دو بہنوں سمیت چرچ جانے والے افراد یرغمالیوں میں شامل تھے۔