ترکی میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فوج کی طرف سے ٹیلی وژن پر ایک اعلان میں کیا گیا ہے کہ اس وقت ترکی کو ایک ’امن کونسل‘چلا رہی ہے اور ملک میں کرفیو اور مارشل لا لگا دیا گیا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں اب ایک نیا آئین ہوگا۔ ااطلاعات ہیں کہ فوج کے کچھ سینیئر افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ صدر رجب اردگان نے کہا ہے کہ وہ ’ایک اقلیت کی طرف سے پیدا کی جانے والی شورش‘ پر قابو پا لیں گے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مارشل لاہ کس نوعیت کا ہے لیکن تفصیلات آہستہ آہستہ منظر عام پر آ رہی ہیں