پیرس میں ہونے والے حملوں کے مشتبہ حملہ آور صلاح عبدالسلام نے منگل کے روز برسلز میں ہونے والے حملے کے بارے میں بات کرنے سے انکارکر دیا ہے۔
استغاثہ نے کہا کہ عبدالسلام جو برسلز میں گذشتہ ہفتے گرفتار کیے گئے ہیں وہ ابتدا میں تعاون کر رہے تھے لیکن جب ان سے منگل کو ہونے والی دھماکوں کے بارے میں پوچھا گيا تو انھوں نے ’اپنے چپ رہنے کے حق‘ کا استعمال کرتے ہوئے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔
دوسری جانب بیلجیئم کے حکام کا کہنا ہے کہ برسلز کا ایئرپورٹ مسافر بردار طیاروں کے لیے منگل سے پہلے نہیں کھلے گا۔ گذشتہ ہفتے ہونے والے بم دھماکے کے بعد پہلی بار انجینیئر اور ٹکنیشیئن ٹرمینل پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔