اسلام آباد ( نئی آواز )تحریک انصاف میں گروپ بندی کی وجہ سے چیف الیکشن کمیشنر پی ٹی آئی تسنیم نورانی نے احتجاج استعفی دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں گروپ بندی ختم نہ ہونے پر تسنیم نورانی نے استعفی پارٹی چئیرمین کو بھیج دیا جسے چئیر مین تحریک انصاف عمران خان نے قبول کر لیا ہے ۔
جس کے بعد پارٹی کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے اور الیکشن ایک بار پھر پچھلی طرح طویل ہوتا جا رہا ہے
سینٹر نعمان وزیر کو عبوری چیف الیکشن کمیشنر تعینات کر دیا گیا ۔ پی ٹی آئی نئے الیکشن کمیشنر کی نامزدگی 31 مارچ کو کرے گی