اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے مجھے قتل کرنے کامنصوبہ بنایاتھا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارنے مجھے2سال پہلے بتایاتھاکہ آپ اپنی سیکورٹی کاخیال رکھیں ،امیدہے چوہدری نثار’’را‘‘ سے تعلقات کے حوالے سے کیس کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے ،میں وزیراعظم ہوتاتوپرویزمشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتا۔
ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کراچی میں بھارت کی مدد سے دہشتگردوں نے تباہی مچارکھی ہے ،مصطفیٰ کمال وہی کہہ رہے ہیں جومیں 9سال سے کہہ رہاہوں ،مصطفیٰ کمال کی پارٹی بنتی ہے تواس سے پاکستان کوفائدہ ہوگا،اگرمصطفیٰ کمال لائے گئے توبھی اچھاہے ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کرلوگوں کی زندگی اورموت کے فیصلے کرتے ہیں ۔چوہدری نثارنے 2سال قبل بتایاتھاکہ ایم کیوایم نے آپ کوقتل کرنے کامنصوبہ بنایاہے اوراس مقصدکے لئے فاٹاکے کسی شخص کوکنٹریکٹ دیاہے ،آپ اپنی سیکورٹی کاخیال رکھیں اورمحتاط بھی رہیں ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے بھی کہاتھاکہ تحریک انصاف کے اورلوگوں کوبھی مارو۔زہرہ شاہدکوبھی ایم کیوایم نے قتل کروایا۔انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کاباہرجاناحکومت کی نوراکشتی ہے اگرمیں ہوتاتواقتدارقربان کردیتا،پرویزمشرف کوملک سے باہرجانے نہ دیتا۔نوازشریف اقتدارمیں پہنچے اوراقتدارمیں رہنے کیلئے سب کچھ کرسکتے ہیں ،انہیں معلوم ہے کہ اقتدارگیاتوکرپشن کے مقدمات ان پرچلے گیں ۔نوازشریف ملٹری ڈکٹیٹرکی پیداوارہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اقتدارملاتوملک میں قانون کابول بالاکریں گے ۔وزیراعظم ہوتاتوپرویزمشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتا۔