کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ رینجرزاختیارات کا معاملہ طے پا گیا ہے اور جلد اعلان بھی کیا جائےگا۔
کراچی پریس کلب کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے موجودہ بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات میں حصہ لیا ہے، بلدیاتی نمایندوں کواختیارات بھی اسی قانون کے تحت ملیں گے، میئر تو ابھی بنے نہیں، ایم کیو ایم اختیارات کس کیلیے مانگ رہی ہے۔انہوں نے چو ہدفی نثار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کئی مرتبہ سندھ آنے کا کہا لیکن نہیں آئے۔