لند ن ( نئی آواز ) برطانیہ کے رہائشی 104سالہ بھارتی بزرگ فوجا سنگھ رننگ میں ایسی مہارت رکھتے ہیں کہ کئی میل پھرتی سے بھاگتے ہوئے گزار لیتے ہیں۔
برطانیہ سے بھارت پہنچ کر ایک مقامی میراتھن میں حصہ لینے والے فوجا سنگھ سینکڑوں افراد کے ساتھ ملکر تیزی سے رننگ کرتے دکھائی دئیے اور کسی صورت نوجوانوں سے کم نہ دکھائی دئیے۔دوستوں میں ٹربائینڈٹورنیڈو کے نام سے مشہور اس بزرگ شخص نے اب تک کئی میراتھنز میں حصہ لے کرچکا ہے اور اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر چکاہے۔فوجا سنگھ نے اس عمر میں اس قدر پھرتی اور ہمت کی وجہ نیند پوری کرنا اور مناسب غذا کا استعمال ہے۔فوجا سنگھ کہتے ہیں کہ میراتھن رننگ وہ ریکارڈ بنانے یا شہرت پانے کیلئے نہیں کرتے بلکہ یہ محض اپنے شوق کی تکمیل کیلئے کرتے ہیں۔