میڈیا کے مطابق خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کی جانب سے دير الزور پر کیے جانے والے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لندن میں قائم سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 85 عام شہریوں کے علاوہ 50 شامی سپاہی بھی مارے گئے۔
شام ’محصور قصبے میں امداد کی فراہمی کے لیے رضامند‘
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کم سے کم 300 شہری ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے شام کے محصور علاقوں میں ’تیزی سے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے میں خبر دار کیا ہے۔‘
اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینیٹرین افیئیرز کا کہنا ہے شام کے محصور علاقوں میں 200,000 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شہر کے 60 فیصد علاقے پر اب دولتِ اسلامیہ کا قبضہ ہے