افریقہ کے ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگاڈوگو کے ہوٹل میں اسلامی شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں یرغمال بنائے گئے 126 افراد کو رہا کروا لیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا ہے۔شدت پسندوں کے خلاف حملے میں سکیورٹی فورسز حملے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی افواج کی مدد سے برکینا فاسو کی سکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کے خلاف آپریشن کیا۔اس ہوٹل میں زیادہ تر غیر ملکی شہری قیام کرتے ہیں۔
افریقی ملک برکینا فاسو کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر شدت پسندوں کے مسلح حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 126 مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے اس حملے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل کی لوبی میں 10 افراد کی لاشیں موجود ہیں۔
شدت پسند گروہ القاعدہ ان اسلامک مغرب نامی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ’یہ بہت خطرناک حملہ تھا۔ لوگ پریشان تھے اور زمین پر لیٹ گئے تھے، ہر طرف خون ہی خون تھا۔ وہ لوگوں کو سامنے سے مار رہے تھے۔