روس میں عجیب و غریب واقع پچاس کلو میٹر سڑک کی چوری

روس میں پچاس کلومیٹر سڑک چوری کرلی گئی۔ سینئرجیل اہلکار کو سڑک چوری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کومی کے جیل خانہ جات کے قائم مقام نائب سربراہ ایلیگزینڈرنے اپنی نگرانی میں سڑک کو اکھاڑا۔ اور اس کے سات ہزار کنکریٹ کے سلیپ بیچ دیے۔ اس چوری سے اندازاً قومی خزانے کو اناسی ہزار ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔سڑک اکھاڑنے کا کام دو ہزار چودہ سے دو ہزار پندرہ کے درمیان کیا گیا۔ چوری میں ملوث اہلکار کومی جیل خانہ جات میں دو ہزار دس سے دو ہزار پندرہ تک تعینات رہا، اگر الیگزینڈر پر الزام ثابت ہوگیا تو دس سال جیل ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں