اسلام آباد ( نئی آواز ) مسلم لیگ ن کے بارے میں آج کل کہاں جا رہا ہے کہ یہ عوام سے ووٹ لینے کے لئے جھوٹے وعدے اور سہانے خواب دیکھاتے ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا اور پھر خود ہی اپنے بیانات اور وعدوں سے مکر جاتے ہیں ۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور سنئیر رہنماؤں نے ایک تفصیلی پریس کانفرنس بھی کی جس میں دیکھایا گیا کہ الیکشن کے دنوں میں حکمران جماعت یعنی مسلم لیگ ن نے کیا وعدے کیا اور آج تک حکومت کی آدھی مدت پوری ہونے کے باوجود بھی عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ کر سکے ۔
اس کا سلسلہ ہمیں پہلے بھی قومی اسمبلی میں نظر آیا جب لودھراہ سے تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین نے الیکشن کے بعد حلف لینے کے بعد تقریر میں زور دیا کہ وزیر اعظم میں نواز شریف نے لودھراہ کی عوام سے جو اڑھائی عرب روپے کا وعدہ کیا تھا میں وہ لینے آیا ہوں وہ ہمارا حق ہے ۔اور اب انھوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے جس میں ایک بار پھر انھیں وزیر اعظم کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔