ہریتھک روشن کی سالگرہ پارٹی پر 25 ہزار جرمانہ عائد

image

ممئی: بولی وڈ اداکار ہریتھک روشن نے اپنی 42 ویں سالگرہ تو انتہائی شاندار انداز میں منائی لیکن ان کی یہ خوشی ہوٹل انتظامیہ کو مہنگی پڑ گئی.

ہریتھک نے اپنی سالگرہ کی تقریب ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد کی، لیکن قریبی رہائشیوں کو تقریب کے دوران بجائی گئی تیز موسیقی پسند نہ آئی اور انھوں نے آرام و سکون میں خلل پیدا ہونے پر ہوٹل انتظامیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔

ممبئی کے ایک ہوٹل کی چھت پر منعقد کی گئی ہریتھک روشن کی سالگرہ کی تقریب میں بولی وڈ کی متعدد بڑی شخصیات نے شرکت کی۔

ہوٹل کے قریب رہنے والے ایک رہائشی اشرف خان نے سالگرہ کے دوران ہوٹل انتظامیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نہایت تیز آواز میں گانوں کے باعث قریبی رہائشیوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس نے ہوٹل پر 12 ہزار 500 روپے کا جرمانہ لگایا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، جس پر رات 3 بجے کے قریب سالگرہ کی تقریب کے اختتام پر پولیس نے ہوٹل انتظامیہ پر جرمانہ دگنا کردیا.

ہوٹل انتظامیہ نے اس معاملے پر کسی افسوس کا اظہار نہیں کیا تاہم ہوٹل ترجمان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘شکایت درج کرانے والے سے سوال کریں کہ 34 منزلہ ہوٹل کی چھت سے میوزک کی آواز نیچے کیسے آسکتی ہے جس پر بولیس نے جرمانہ عائد کیا.’

اپنا تبصرہ بھیجیں