ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی صوبے دیارباقر کے شہر چنار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم پانچ ہلاک اور 36 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔
دیار بارقر صوبے کے جینار ضلعے میں ہونے والے اس حادثے کی جگہ امدادی اہلکار ملبے کے نیچے تلاش اور تحقیقات کے کاموں میں مصروف ہیں۔
حکام نے اس حملے کا الزام کردستان کی ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجوؤں پر عائد کی ہے جو کہ کردوں کی اکثریت والے صوبے میں زیادہ سرگرم ہیں۔
تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ترکی کی میڈیا کے مطابق پولیس کی عمارت کے دروازے پر بم دھماکہ کیا گیا جبکہ دھماکے میں آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اس کے بعد مبینہ طور پر حملہ آوروں نے ہیڈ کوارٹر پر راکٹ داغے۔
حالیہ مہینوں کے دوران دیار باقر میں کرد علیحدگی پسندوں اور ترکی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئي ہیں۔