انڈونیشیا کے دارالحکومت میں دھماکے متعدد افراد ہلاک

image

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں اور حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ان حملوں میں کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی جانب سے چھ دھماکے کیے گئے ہیں جن میں خود کش حملے بھی شامل ہیں۔
جکارتا سے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک دھماکہ تھامرن کے علاقے میں سرینہ شاپنگ سنٹر کے باہر اور صدارتی محل اور اقوام متحدہ کے دفتر کے پاس ہوئے ہیں۔
اس علاقے میں لگژری ہوٹلوں کے علاوہ دفاتر اور سفارت خانوں کی عمارتیں ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے سڑکوں پر لاشیں دیکھیں ہیں اور اس کے بعد پولیس اور نامعلوم حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں