تحریک انصاف کے لئے بڑی مشکل پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

image

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر اور سنئیر رہنما چودھری سرور نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ اس حوالے سے اپنے قریبی احباب سے بھی مشورہ کر چکے ہیں۔
لندن: (نئی آواز) اطلاعات کے مطابق چودھری سرور کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان تحریک اںصاف کی اندرونی سیاست سے مطمئن نہیں ہیں۔ چودھری سرور نے تحریک اںصاف کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ 2 اگست 2013ء کو گورنر پنجاب کے منصب پر فائز ہونے والے چودھری محمد سرور نے عہدے سے استعفے کے بعد تحریک اںصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 68 سال بعد بھی ملک سے ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوا اور اب ہمیں لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔ گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکے تھے، اس لیے انھوں نے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں