امریکی بمبار طیاروں کی جنوبی کوریا پر پروازیں

image

امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد طاقت کا مظاہرہ کرنے کےلئے جنوبی کوریا کی سرحد پر بمبار طیاروں کی پرواز کی۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ بم کا تجربہ کرنا امریکہ کے ساتھ جوہری جنگ روکنے کے لیے اپنے دفاع میں کیا گیا اقدام تھا۔
کم جونگ ان کے حوالے سے شمالی کوریا کے سرکاری ذرئع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ’یہ ایک خود مختار ریاست کا قانونی حق ہے اور ایک صحیح عمل ہے جس پو کوئی بھی تنقید نہیں کر سکتا۔‘
امریکہ جو کہ جنوبی کوریا کا اتحادی ہے کا کہنا ہے کہ ’بی 52 طیاروں کو پرواز شمالی کوریا کے اشتعال انگیز عمل کو جواب ہے۔‘
یونہیپ کے مطابق واشنگٹن خطے میں طیارہ بردار بیڑہ بیجھنے پر غور کر رہا ہے۔
دوسری جانب بی 52 طیاروں کی پرواز پر ابھی تک شمالی کوریا کی جانب سے کوئئ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی تصدیق ہونے میں ہفتے لگ جائیں گے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اتنا بڑا نہیں تھا کہ یہ اس قسم کے آلے سے کیا گیا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں