پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ نئے ڈرامے میں ان کردار حقیقت میں ان سے کافی مطابقت رکھتا ہے ۔
نئے ڈراما سیریل ’دل جانم‘ کے ساتھ حمزہ علی عباسی چھوٹی اسکرین پر تقریباً ایک سال بعد واپس آ رہے ہیں جس کا ٹریلیر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
حمزہ علی عباسی کا آخری ڈراما ’پیارے افضل‘ نے بھی مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا تھا یہی وجہ ہے کہ ان کے آنے والے ڈرامے میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ ان کی جوڑی سے بھی لوگوں کی اچھی توقعات وابستہ ہیں۔
ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے اپنے نئے ڈرامے اور کردار کے حوالے سے بتایا کہ جو کردار اس ڈرامے میں وہ ادا کر رہے ہیں وہ دراصل ان کی شخصیت سے ملتا جلتا ہے اس لیے انہیں پسند بھی آیا۔
ڈرامے کے ٹیزر میں حمزہ علی ایک سادہ آدمی کا کردار کر رہے ہیں جو کہ اپنے پڑوس کا کافی خیال رکھتا ہے جہاں وہ خود (صلاح الدین) اور مایا علی (مناہل) رہائش پزیر ہیں۔
ٹیزر میں دکھایا گیا کہ مناہل (مایا)، صلاح الدین (حمزہ) کی شرافت پر شک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مسکراہٹ سے نفرت کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔