ہمیشہ کچھ نیا آزمانے کی کوشش کرتی ہوں

image

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے بار بار ایک جیسے کرداروں کو کرنا بیزار کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ کچھ نیا آزمانے کی کوشش کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سونم کپور کی آخری ریلیز فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کو باکس آفس پر اچھا ردعمل موصول ہوا اور فلم کا بزنس بہترین رہا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سونم کپور کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ فلموں کی کمائی کے حوالے سے نہیں سوچتی۔

فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کی کامیابی کے حوالے سے سونم کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے اچھے ردعمل کو دیکھ کر نہایت خوشی ہوئی، ’جب آپ کسی فلم پر محنت کرتے ہیں اور اس کی تعریف کی جائے تو آپ کو یقیناً اچھا ہی لگے گا‘۔

سونم کا اپنے کرداروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میری کوشش ہوتی ہے کہ میں فلموں میں ہمیشہ منفرد کردار ادا کروں تاکہ شائقین کو میرا پچھلا کیا ہوا کردار یاد نہیں رہے اور یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور خود کو نہیں دہراتی کیوں کہ یہ بیزار کن لگتا ہے‘۔

سونم کپور اس وقت فلم ’نیرجا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو 19 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں