انٹرنیٹ پر سب سے بڑی زبان انگلش ہے مگر یہ بتدریج اپنی جگہ سے محروم ہوتی جارہی ہے۔
یہ انکشاف اسپین کے ایک ادارے فن ریڈز نے اپنی تحقیق کے دوران کیا ہے۔
1996 میں اس ادارے کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انٹرنیٹ پر 80 فیصد سے زائد مواد انگلش زبان میں ہے مگر اب یہ شرح 45 فیصد تک گر گئی ہے۔
اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس تخمینے میں سوشل نیٹ ورکس جیسے فیس بک اور ٹوئٹر کے کی سرگرمیاں شامل نہیں اور یہ سرچ انجنز کے نتائج پر مشتمل ہے جو ویب سائٹس کی دنیا کے 30 فیصد حصے پر مشتمل ہیں۔
تاہم انگلش کی مقبولیت میں کمی آنے کے باوجود اب بھی ویب پر دیگر بڑی زبانوں کا نہ پھیلنا با مسئلہ ہے۔
چینی دنیا کی سب سے زیادہ بولے جانے والی زبان ہے مگر انٹرنیٹ میں اس کا حصہ محض 2.1 فیصد ہے۔
اسی طرح دنیا کی دوسری مقبول ترین زبان اسپینش 4.8 جبکہ اردو یا ہندی بولنے والے انٹرنیٹ پر محض 0.1 فیصد ہیں۔
عالمی اداروں جیسے یونیسکو کو انٹرنیٹ پر انگلش کے غلبے پر فکرمند ہے اور اس کے خیال میں اس کے نتیجے میں مختلف زبانوں کا خاتمہ ہورہا ہے۔