بولی وڈ دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ‘اکیرا’ میں ان کا کردار اب تک کا سب سے مشکل کردار ہوگا۔
بولی وڈ لائف کے مطابق سوناکشی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی فلم کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ فلم اکیرا میں مختلف انداز میں نظر آئیں گی جس کے لیے انہوں نے اپنا کافی وزن بھی کم کرلیا ہے۔
سوناکشی کا کہنا تھا ’میں نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے اور یہ شاید میری اب تک کی سب سے مشکل فلم ہوگی، فلم میں اپنے کردار کے لیے میں نے مہینوں کی ٹریننگ لی ہے‘۔
فلم ‘اکیرا’ میں سوناکشی کے ہمراہ ہدایت کار انوراگ کشیپ بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
اس حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا ’میں نے انوراگ سے مستقل طور پر اداکار بننے کی گزارش کی ہے کیوں کہ انہوں نے فلم میں بہترین انداز سے کردار ادا کیا ہے‘۔