فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا

image

سنہ  2009 میں فیس بک نے لائیک فیچر متعارف کرایا تھا جس سے صارفین کے لیے دیگر افراد کی فوٹوز پسند کرنا آسان ہوگیا تھا۔

اب اس فیچر کو چھ سال سے زائد ہوگئے ہیں جس دوران آپ اور آپ کے دوست ممکنہ طور پر بھول بھی چکے ہوں گے کہ آپ کتنی تصاویر کو لائیک کرچکے ہیں۔

مگر اب فیس بک کے گراف سرچ کی مدد سے آپ آسانی سے وہ تمام تصاویر دیکھ سکتے ہیں جو آپ، آپ کے دوستوں یہاں تک کہ معروف شخصیات نے بھی گزرے برسوں میں لائیک کی ہو۔

درج ذیل میں اس کا طریقہ کار دیا جارہا ہے۔

سب سے پہلے آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ کس کے بارے میں سرچ کرنا چاہتے ہیں، مثال کے طور پر مارک زکربرگ کو لیں اب فیس بک سرچ بار پر photos liked by Mark Zuckerberg ٹائپ کریں اور انٹر دبادیں۔

اب آپ کے سامنے ایک پیج آجائے گا جس میں آپ کے منتخب کردہ شخص کی جانب سے لائیک کی گئی فوٹوز ہوں گی، یہاں see more پر کلک کریں۔

اس کے بعد آپ ماﺅس کو نیچے اسکرول کرتے چلے جائیں آپ کے سامنے وہ تمام تصاویر ہوں گی جو اس شخص نے فیس بک پر اب تک لائیک کی ہوں گی۔

آپ اس ٹرک کو اپنی ان تصاویر کو دیکھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں جو گزرے برسوں میں لائیک کی ہو بس سرچ بار پر Photos liked by me لکھ کر سرچ کرنا ہوگا۔

تاہم اس سے آپ کسی ایسے فیس بک صارف کی تصاویر نہیں دیکھ سکتے جو آپ کا دوست نہ ہو مگر آپ کے کسی فیس بک فرینڈ نے اس کی کسی تصویر کو لائیک کیا ہو، تاہم اس کا انحصار بھی پوسٹ کرنے والے کی پرائیویسی سیٹنگز پر ہوگا۔

پھر بھی یہ یاداشت کو تازہ کرنے کے لیے پرتفریح طریقہ ضرور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں