چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہنماؤں سے اہم ملاقات
بنی گالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور ، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین شامل تھے ملاقات میں چوہدری سرور نے لاہور کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے ثبوت عمران خان کو دئے جس کو مد نظر رکھتےُہوئے عمران خان کل چیف الیکشن کمیشنر کو ملے گے اور ثبوت بھی انکے حوالے کئے جائے گے اسکے علاوہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا گیا
بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے اختلافات کی بنا پر الیکشن مہم کو وقت نہ دے سکے جس کی وجہ سے ان کو لاہور اور فیصل آباد میں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا
یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بری طرح شکست کے بعد بھی ملاقات میں کوئی تبدیلی کا چہرہ نظر نہ آیا بلکہ سب لوگ وہی ہیں جن پر الزام لگتا ہے کہ۔ انھوں نے پارٹی کو ہائی جیک کر لیا ہے