چوہدری سرورکی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انتخابی مہم میں شرکت :ریاض فتیانہ کی مخالفت

image

پیر محل ( نئی آواز ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 89 پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے اور لودھراہ کے بعد تحریک انصاف میں نیا جذبہ پیدا ہو گیا ہے اور چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پیر محل سے بھی تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی اور لودھراہ کی طرح یہاں بھی حکومتی مشینری اور وسائل کام نہیں آئیں گے لوگ حکومت کی ناکامی دیکھ چکے ہیں اب عوام کے مسائل کا حل عمران خان اور تحریک انصاف کے پاس ہی ہے ۔

image
لیکن یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کے ہیومین رائیٹس کمیشن کے چئیرمین ریاض فتیانہ کا تعلق بھی اسی حلقے سے ہے اور وہ پارٹی امیدوار کی بجائے آزاد امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہی ہو گا۔ہمارے نمائندے نے جب چودھری سرور ریاض فتیانہ کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہاں کہ تحریک انصاف کے ورکرز کسی ایک شخصیت پہ انحصار نہیں کرتے انکے لیڈر عمران خان ہیں اور وہ پارٹی کو ہی سپورٹ کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور انکی بنیادی رکنیت بھی ختم کی جا سکتی ہے ۔

image

اور دوسری جانب ریاض فتیانہ بھی آزاد امیدوار کی انتخابی مہم میں سر گرم ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے مشورہ تک نہیں کیا اور ایک ایسے امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جس کے جیتنے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آتے مزید کہنا تھا کہ چوہدری سرور اور چوہدری اشفاق مل کر انکے خلاف سازش کر رہے تھے کہ مجھے عمران خان کی نظروں میں ناکام ثابت کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں