قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر متفقہ طور ر پر قرار داد پاس

image
اسلام آبآد :قومی اسمبلی کے اجلاس کے میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہدا کی مغفر ت کیلئے دعا کی گئی ۔

ایوان میں اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قرار داد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہید بچوں سمیت تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 16 دسمبر کو بچوں کے نام کیا جائے، یہ دن ہر سال بچوں کے نام سے منایا جائے، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے، قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان اس عظم کا اعادہ کرتے ہے کہ آنے والی نسلوں کو دہشت گردی سے پاک ملک حوالے کیا جائے گا، قرار داد تمام پارٹیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی، جس متفقہ طور پر منظور کیا گیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں