ماڈل گرل کی عدالت واک ہر بار نظر آئے نئے روپ میں

image

لاہور ہائیکورٹ کی ماڈل ایان علی کی کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کے لئے دائر درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے ایان علی کیخلاف پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ کسٹمز حکام نے ایان علی کو راولپنڈی ایئرپورٹ کے اس مقام سے گرفتار کیا جہاں جانے کے لئے بورڈنگ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پاکستانی شہریوں کو کرنسی سمگلنگ سے متعلق سٹیٹ بینک کے سرکلرسے متعلق معلوم ہونا ضروری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نے ایان علی کو چار ماہ تک غیر قانونی حراست میں رکھا اور ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ ایان علی پر ثبوت پیش کئے بغیر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی اس لیے کسٹم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست میں ترمیم کی بھی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ایان علی کے وکیل کو درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں