اسلام آباد : پہلے ہی کہا تھا کہ اب ایسا نہ کرنا لیکن آپ پھر بھی باز نہ آئے مزید ایسا نہیں چلے گا ۔
چوہدری نثار ہیں کہ برطانیہ کی بھی سننے کو تیار نہیں یونان کی بعد برطانیہ سے آنے والے چھ پاکستانیوں کو واپس برطانیہ بھیج دیا گیا ۔ برطانیہ کی طرف سے ان لوگوں کو غیر قانونی طور پر برطانیہ میں رہنے کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا لیکن پاکستانی حکام نے انکو بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ سے واپس بر طانیہ بھیج دیا ۔
ایمگریشن آفیسر کے مطابق ان افراد کے پاس پاکستان کے کوئی شناختی کاغذات نہیں تھے جس سے یہ واضح ہو کہ وہ پاکستانی شہری ہیں ان کے پاس پاسپورٹ یا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے اور پاکستان کی طرف سے اجازت دینے کے بعد انکو پاکستان لایا جا سکتا ہے لیکن ایسا نہ کیا گیا ۔جس کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے سخت ہدایات ہیں
اطلاعات کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ وزارت داخلہ اتنا سخت مؤقف اختیار نہ کرے لیکن چوہدری نثار کو کسی فوج نے کہہ رکھا ہے کہ آپ اپنے رویے میں نرمی نہ لائیں اور اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں اسی میں پاکستان کی بہتری ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف زیادہ خوش نہیں ہیں انکے خیال میں اسطرح مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں خلل پڑھ سکتا ہے ۔