عمران خان کی بلوچ رہنماء اختر مینگل سے ملاقات

image

اسلام آباد:بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور بی این پی کے سربراہ سرداراخترمینگل نے کہا ہے کہ گوادر کے بغیر راہداری منصوبہ نا مکمل ہے۔

بلوچستان کی ترقی کے مخالف نہیں ہیں۔پاک چین راہداری منصوبے کے معاملے پراے پی سی بلا لی ہے۔وہ اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ بندوقوں سے نہیں بلکہ انصاف سے حل کرنا ہوگا۔ پاک چائنہ راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کیلئے سنہری موقع ہے۔ اگر اس سے نا انصافی ہوگی تو ملک خطروں میں گھر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اس منصوبے پر عوام کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔چین اپنے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اس منصوبے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ ہمیں بھی اپنے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ہم 10جنوری کو بی این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں