کراچی : زیر تعمیر مدرسے کی چھت گرنے سی 16 افراد زخمی

فوٹو : وقت نیوز
فوٹو : وقت نیوز

نارتھ کراچی شاہ نواز بھٹوکالونی میں واقع زیرتعمیر مدرسے کی خستہ حال چھت ان آ گری۔

،حادثے کے نتیجے میں بچوں سمیت 16افراد زخمی ہو ئےجنہیں ملبے سے نکال کر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا-واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی افضل زیدی نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کچی آبادی میں قائم مدرسے کو سیل کرنے کا حکم دیا-حادثے میں زخمی ہونیوالے دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے کچی آبادی میں مدرسہ قائم کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں